8 ستمبر 2013 - 19:30
کوہاٹ میں زوردار دھماکے اور فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور9 زخمی

پاکستان کے شہرکوہاٹ میں زوردار دھماکے اور فائرنگ سے 3افراد ہلاک اور9 زخمی ہوگئے۔

ابنا: پشاور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ڈی پی او آفس کوہاٹ پر شدت پسندوں نے دستی بموں سے حملہ کیا جس کے بعد پولیس اور شدت پسندوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 2حملہ آوراورایک پولیس اہلکار ہلاک اورایک پولیس اہلکار سمیت 9افراد زخمی ہوگئے۔
 پولیس کے مطابق کچہری میں مزید 3سے 4حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد سرچ آپریشن جاری ہےاورعلاقے کو پولیس نے اپنے گھیرے میں لے لیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲